Arshi khan

لائبریری میں شامل

ہماری کہانی part.12

part 12

کس منگنی کا دورانیہ لمبا ہوا ہے؟ منگنی تو ابھی میری ہونی ہے۔

’’میں عروہ سے تمہاری منگنی کی بات کررہا ہوں۔‘‘

کون عروہ میں کسی عروہ کو نہیں جانتا۔

تم مذاق کر رہے ہو؟وہ حیران ہوا

مجھے مذاق کی عادت نہیں۔اس سے منگنی کا اعلان کرنے سے بہتر ہے کہ میں اپنی خودکشی کا اعلان کر دوں۔اگر میری کوئی منگنی ہوئی بھی ہے تو میں اسے توڑتا ہوں۔

میرا پلان کچھ اور تھا لیکن ہو کچھ اور گیا۔جو ہو گیا وہ بھی کچھ ایسا برا نہیں تھا۔کافی مہمان آ چکے تھے لیکن ا بھی لڑکے والے نہیں آئے تھے۔ مائیک پر شایان کا دس بارہ سالہ کزن کھڑا نیم مزاحیہ انداز میں وہاں موجود اپنے رشتے داروں کی آوازوں کی نقل اتار کر سنا رہا تھا اور سب محظوظ بھی ہو رہے تھے۔ میرے اور شایان کے درمیان جو مکالمہ چل رہا تھا وہ اس کے کان سے گزر رہا تھا۔ اس نے گردن میری طرف موڑ کر شرارت سے پوچھا ۔

’’یہ والا اعلان بھی کرو دوں مائیک پر۔‘‘

میں نے بچے کا دل توڑنا مناسب نہیں سمجھا اور گردن کو ہاں میں ہلا دیا۔

’’عروہ سے منگنی کا اعلان کرنے سے بہتر ہے کہ میں اپنی خودکشی کا اعلان کر دوں۔اگرمیری کوئی منگنی ہوئی بھی ہے تو میں اسے توڑتا ہوں۔‘‘

لڑکے کی یاد داشت بھی اچھی تھی اور اس نے میرے انداز کی نقل بھی ٹھیک ٹھیک اتاری تھی۔ اس کا اندازہ مجھے ہال میں یکدم پھیل جانے والے سناٹے سے ہوا۔خوش قسمتی سے خاندان میں ایک ہی عروہ تھی۔ اور اس سے بھی زیادہ خوش قسمتی سے بہت سے لوگ یہ پیش گوئی پہلے ہی کر چکے تھے کہ ’’ ہم دونوں کی منگنی ‘‘ شادی تک نہیں پہنچے گی۔ اعلان بھی ہو گیا ان کی پیش گوئی بھی سچ ہوگئی ۔

شایان نے بڑھ کر اس لڑکے کے ہاتھ سے مائیک لیا۔’’ بچہ ہے مذاق کررہا ہے۔‘‘ شایان نے مائیک میں کہا۔

’’نہیں یہ سچ ہے۔‘‘میں نے مائیک کے آگے منہ کر کے کہہ دیا۔

اتنی سی ہمت کی بات تھی ۔۔۔اور بس بات ختم۔

پاپا کی جیب میں اس وقت اگر کوئی پسٹل ہوتی تو میری لاش مائیک کے پاس پڑی ہوتی ۔ اگر پسٹل نہیں بھی تھی تو بھی وہ دونوں ہاتھوں کے حملوں سے مجھے لاش بنانے آ رہے تھے لیکن انکل نے میری جان بچا لی۔انہوں نے پاپا اور ماما دونوں سے کہہ دیا کہ فیصلہ دونوں بچے ہی کریں گے ہمیں انہیں مجبور نہیں کرنا چاہیے ۔اس وقت بات کو بڑھانے سے کچھ نہیں ہو گا۔

میری واپسی کینیڈا ہو گئی۔ میں اب خوش تھا اور مطمئن بھی۔ اس سب سے میں نے یہ سبق سیکھا کہ ’’ تھوڑی سی ہمت آپ کو بڑی مصیبت سے بچا سکتی ہے۔‘‘ اور ہاں میں بتانا بھول گیا۔ وہ میرے چچا کی بیٹی عروہ ہے نا، اس کے کمرے میں مجھے کچھ دیر رکنا پڑا۔ کمرے میں ، ایک میں تھا، ایک وارڈروب تھی اور میرے ہاتھ میں ایک بلیک اوئل پینٹ باکس تھا۔میں نے اس کے کپڑوں کو بیڈ پر پھیلایا ، باکس میں برش بھگویا اور کود کود کر گیلے برش کے وار ان قیمتی ملبوسات پر کئے جو اس کے کہنے کے مطابق بڑے بڑے اور مہنگے مہنگے تھے۔

۔’’ اب وہ کپڑے دنیا کے کسی بھی لانڈری ہاوس میں جاتے وہاں سے ویسے ہی واپس آتے جیسے گئے تھے ۔‘‘

* * *

میں اس وقت ریسٹ روم میں تھی۔ لڑکے والے آنے ہی والے تھے۔ہم سب لڑکیاں اپنے اپنے میک اپ کو آخری ٹچ دے رہی تھیں۔ کہ انکل نیاز کا چھوٹا بیٹا بھاگتا ہوا اندر آیا۔

عمار بھائی کہہ رہے ہیں کہ وہ مر جائیں گے عروہ آپی سے شادی نہیں کریں گے۔انہوں نے مائیک پر کہا ہے یہ۔‘‘

لڑکیوں کے میک اپ کرتے ہاتھ رک گئے اور وہ میرے منہ کی طرف دیکھنے لگیں۔

وہ مذا ق کرر ہا ہو گا۔‘‘ میری ایک کزن نے اپنے تاثرات چھپاتے ہوئے کہا۔

’’لیکن انہوں نے کہا وہ سچ بول رہے ہیں۔‘‘

میں جان گئی کہ وہ سچ بول رہا ہے۔’’مجھے کون سا اس گدھے سے شادی کرنی ہے۔‘‘ میں نے غصے سے چلا کر کہا۔

میری کزنز استہزائیہ مجھے دیکھ رہی تھیں۔ ان کے خیال میں میں پاگل تھی جو عمار کو گدھا کہہ رہی تھی۔ان سب کے نزدیک کینیڈا میں رہنے والاانکل کا اکلوتا ڈیشنگ بیٹا گدھا ہو ہی نہیں سکتا تھا۔اگر کوئی گدھا ہو سکتا تھا تو وہ میں تھی۔الٹا مجھے گدھا بنا کر ایکدم سے ہی ساری لڑکیوں کا میک اپ ہو گیا۔ ایکدم سے ہی انہیں جلدی سے باہر جانا تھا ، ایکدم سے ہی انہیں یہ بھول گیا کہ انہیں مجھے بھی ساتھ لے کر باہر جانا تھا اور ایکدم سے ہی سارا ریسٹ روم خالی ہو گیا اور میں اکیلی کھڑی رہی گئی اور میرا خالی دماغ جیسا کہ ممی کو لگتا ہے وہ عمار کے لیے شدید غصے سے بھر گیا ۔تقریب کے بعد جس وقت وہ اپنے کمرے میں بیٹھا مووی دیکھ رہا تھا اور ساتھ فون پر کسی سے بات کررہا تھا میں وہاں جا دھمکی۔

تم اس غلط فہمی میں کیوں تھے کہ میں تمہیں اپنا منگیتر سمجھتی ہوں۔؟میں نے ہاتھوں کو اس کی گردن سے دور رکھنے کی باقاعدہ تگ و دو کی۔

یہ غلط فہمی ہمارے والدین کو تھی۔‘‘ وہ دیکھ سکتا تھا کہ میں کیسے اپنے ہاتھوں کو سنبھال رہی ہو ں اور وہ محظوظ ہو رہا تھا۔

تو تمہیں یہ غلط فہمی مائیک پر ہی دُور کرنی تھی۔

’’یہ مجھ سے غلطی ہوئی۔دراص

   4
2 تبصرے

prashant pandey

15-Sep-2021 03:11 AM

👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻👍🏻

جواب دیں۔